اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کولمبو جانے کا امکان

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سری لنکا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی کولمبو پہنچیں گے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی آمد بھی متوقع ہے۔

پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کی بھی کولمبو آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو کولمبو میں ہوگا۔ کولمبو میں دو سے تین دن کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

بھارت سے میچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ٹیم نے دو دن کے وقفے کے بعد جمعہ کو ٹریننگ کا آغاز کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم دہلی سے کولمبو پہنچ گئی، بھارتی اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے