اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنسرٹ میں برہمی کی ویڈیو وائرل، عاصم اظہر کی وضاحت سامنے آ گئی

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی وائرل ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیج پر ان کا ردعمل کسی مداح کیخلاف نہیں تھا بلکہ سکیورٹی اہلکار کے نامناسب رویے پر تھا۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں عاصم اظہر  نے کہا کہ وہ عموماً وضاحت دینا پسند نہیں کرتے تاہم مزید غلط فہمیاں پھیلنے سے پہلے حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھا، انہوں  نے واضح کیا کہ ویڈیو میں جس شخص کو وہ مخاطب کر رہے تھے وہ کوئی مداح نہیں بلکہ سکیورٹی ٹیم کا رکن تھا۔

گلوکار کے مطابق مذکورہ باؤنسر شو کے دوران ہجوم میں موجود لڑکیوں اور بچوں کو دھکے دے رہا تھا اور بعد ازاں سٹیج پر بھی چڑھ آیا، جب انہوں نے اسے روکا تو اس  نے بلند آواز میں خود کو باؤنسر قرار دیا جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سکیورٹی اہلکار ہے تو اسے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے، نہ کہ بچوں کو دھکے دے کر برتری دکھانے کی کوشش کرے، عاصم اظہر  نے تسلیم کیا کہ اس لمحے ان کا ردعمل جذباتی تھا، تاہم وہ اپنے شوز میں کسی بھی غیر مناسب رویے کی نشاندہی کرتے رہیں گے، ان کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ مداح خود کو محفوظ اور باعزت محسوس کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے