اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

میانوالی میں دھی رانی پروگرام کے تحت 189 جوڑوں کی اجتماعی شادی

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) میانوالی میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 189 بیٹیوں کے شرعی فرائض مکمل ہو گئے۔

دھی رانی پروگرام فیز ٹو کے سلسلے میں نجی مارکی میں شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام ایک حقیقی فلاحی اقدام، ریاست نے بیٹیوں کی ذمہ داریاں اپنے سر لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور بیٹیوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تقریبات بہترین شادی ہالز میں کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے معاشرے میں ماں کا کردار ادا کیا۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں بیٹیوں اور بیٹوں کی شادیاں کروائی گئی ہیں، ماضی میں ایسا کوئی فلاحی پروگرام نہیں تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک لاکھ خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیئے جا چکے، ہر تین ماہ بعد وظیفہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12 فروری کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میانوالی کا دورہ کریں گی اور تاریخی فلاحی منصوبوں کا اعلان کریں گی۔

اس موقع پر دلہنوں کو 2 لاکھ روپے کے سلامی کارڈ پیش کئے گئے، نوبیاہتا جوڑوں کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے