اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال، ملکی ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ جاری

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہورنیوز) اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد بحال ہونے کی وجہ سے ملکی ترسیلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہو گیا۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جنوری میں موصول ترسیلات زر کے نمبرز جاری کردیے جن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز بھیجے جس کی وجہ سے ملکی ترسیلات زر ایک سال میں 15.4 فیصد بڑھ گئی۔

ملکی ترسیلات زر رواں مالی سال کے سات ماہ میں 11.3 فیصد بڑھ کر 23 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں یہ 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تھی۔

ڈیٹا کے مطابق ملکی ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 73 کروڑ 96 لاکھ ڈالر موصول ہوا، متحدہ عرب امارات سے 69 کروڑ 42 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ برطانیہ سے57 کروڑ 21 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اور امریکا سے 29 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے