اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری (پیر) کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہو گا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات گزشتہ شب ختم ہو گئے، مذاکرات میں پاک بھارت میچ اور خطے کی مجموعی کرکٹ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے