اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنگل ورلڈ کپ کے پاکستان سیزن کا 23 مارچ کو آغاز ہوگا

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہورنیوز) یو اے ای میں مقیم کاروباری شخصیت اور دنگل ورلڈ کپ کی سرپرستی اور رہنمائی کرنے والے ڈائریکٹر ملک منیر اعوان نے کہا ہے کہ دنگل ورلڈکپ کے پاکستان سیزن کا باضابطہ آغاز 23 مارچ 2026 کو پاکستان میں ہوگا، جس کے بعد اگلا بین الاقوامی سیزن دبئی میں منعقد کیا جائے گا۔

 

دنگل ورلڈکپ کے سلسلے میں آج یکم فروری کو اسلام آباد میں آرگنائزر ٹیم کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران ایونٹ کی تیاریوں، شریک ممالک اور عالمی ٹیموں کی شرکت سے متعلق تفصیلات جاری کی گئیں۔

منتظمین کے مطابق یہ میگا ایونٹ کھیل کے ذریعے عالمی ہم آہنگی، نوجوان کھلاڑیوں کے فروغ اور مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ بنے گا، دنیا بھر سے پہلوان اور اسپورٹس نمائندگان اس مقابلے میں شرکت کریں گے جبکہ آئندہ سیزن دبئی میں منعقد کرنے کا اعلان بھی اس عالمی سلسلے کو مزید وسعت دے گا۔

دنگل ورلڈ کپ کے سی ای او عمران شاہ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت ملک منیر اعوان اس عالمی ایونٹ کی سرپرستی اور انتظامی قیادت میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، منتظمین کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دبئی میں عالمی ٹیموں کے نمائندگان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جس میں آئندہ دبئی سیزن کے انتظامات اور منصوبہ بندی سے متعلق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افتتاحی مقابلے کے انعقاد اور اس کے بعد دبئی میں اگلے سیزن کی میزبانی سے یہ ایونٹ خطے کے لیے ایک بڑی عالمی اسپورٹس سرگرمی کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جو کھیل کے ذریعے دوستی، اتحاد اور بین الاقوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے