اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیراکوٹ میں کروڑوں کی ڈکیتی، مزاحمت پر شہری گولی لگنے سے زخمی

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) شیراکوٹ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والے اصغر اور ایاز سونا بازار میں زیورات فروخت کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ دو مسلح ڈاکوؤں  نے ان سے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کا بیگ چھین لیا۔

شہری کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان  نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اصغر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بیگ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، زخمی شہری کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس  نے ڈکیتی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا  جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے