اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے نیا منصوبہ تیار

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا۔

اس منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تربیت اور ڈیٹا کلیکشن کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے برٹش کونسل پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے، پبلک سکولوں میں بہتری کیلئے اساتذہ کا جامع ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، جس کے ذریعے تعلیمی پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی تربیت کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سی ای اوز کو اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس پروگرام میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے