اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں ٹریفک کے شدید مسائل، کینال روڈ مکمل طور پر جام

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور کی اہم ترین شاہراہ کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہو گئے۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے جیل روڈ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک کئی گھنٹوں تک مفلوج رہی۔

کینال روڈ پر گاڑیاں رینگتی رہیں اور سفر کا دورانیہ معمول سے کئی گنا بڑھ گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھوکر سے جیل روڈ تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ گئے، جس کے باعث دفتری ملازمین، طلبہ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کے پیش نظر متبادل راستوں پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس سے ٹریفک کنٹرول کرنا مزید مشکل ہو گیا، ٹریفک پولیس کی جانب سے لگائے گئے سگنلز اور ڈائیورژن بھی مؤثر ثابت نہ ہو سکے۔

شہریوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ کینال روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ روزمرہ کی آمدورفت کو بہتر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے