اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی کے 41 ارکان کی رکنیت بحال، 9 ارکان تاحال معطل

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

 

ذرائع کے مطابق رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں تاہم اپوزیشن اور حکومتی بنچز سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث ان ارکان کی رکنیت کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے