اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، درجہ حرارت 7 تا 14 ڈگری متوقع

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سردی نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں۔

شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، شہر کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کیلئے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے