اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور؛ فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک)لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ فلموں میں متاثرہ ہوکر وارداتیں کرنا شروع کی تھیں۔

گروہ نے چند روز قبل تھانہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں نقب زنی کی تھی۔ ملزمان سے چوری شدہ 7 موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد کر لی گئی۔ ملزمان وقاص اور عظیم چوری، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال روف اور ٹیم کو شاباش دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے