اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارعمر عالم کی زندگی کے نئے باب کا آغاز

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے فضا مسرور کے ساتھ نکاح کرلیا۔

نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب 24 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔نکاح کے بعد عمر عالم اور فضا مسرور کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جو کچھ دیر میں ہی وائرل ہوگئیں، مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دی۔

نکاح کے موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی چند قریبی شخصیات بھی موجود تھیں جن میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، حسن رضوی اور حنا میر شامل ہیں۔یاد رہے کہ عمر عالم نے دسمبر 2024 میں اپنی اہلیہ کو فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے