اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب: سرکاری سکولوں میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ صرف میٹرک پاس نکلے

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری سکولوں میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ صرف میٹرک پاس ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی اساتذہ میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین اساتذہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 752 اساتذہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں، 9 ہزار سے زائد اساتذہ ایف اے / ایف ایس سی سند یافتہ ہیں، 40 ہزار اساتذہ ایم فل ڈگری رکھتے ہیں، 62 ہزار اساتذہ بی اے / بی ایس ای کے حامل ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد اساتذہ ماسٹرز ڈگری کے ساتھ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں.

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ ڈیٹا پالیسی سازی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے مرتب کیا گیا ہے تاہم کم تعلیمی اہلیت رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے