اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محفوظ سفر کیلئے 8 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(لاہور نیوز) دھند کے باعث ممکنہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب مکمل طور پر متحرک ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر  نے کہا ہے کہ دھند کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سپروائزری سٹاف فیلڈ میں موجود رہا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین پر 100 فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران 7 لاکھ 18 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی ہے، جبکہ صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی وقاص نذیر  نے مزید بتایا کہ محفوظ سفر کے فروغ کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے اب تک 8 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے