اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وزیراطلاعات کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد، قومی ٹی وی کیلئے خدمات کی پیشکش

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر میں اُن سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی وی میں خدمات کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عشرت فاطمہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ عشرت فاطمہ کے گھر پہنچے اور انہیں 45 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے، انہوں نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں، ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عشرت فاطمہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے کام کیا اور اُن کا سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، انہوں نے پروفیشنل طور پر اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔

عشرت فاطمہ نے گھر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے عزت افزائی کی مشکور ہوں، حوصلہ افزائی اور محبت کا اظہار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے