اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ کا فون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور تیزی سے فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط میں تسلسل اور رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی قیادت کے تبادلوں کے تسلسل پر بھی زور دیا، فریقین نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے