اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی نے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے

12 Jan 2026
12 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی کی جانب سے ابتدائی نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پی سی بی سکواڈ میں رد و بدل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہیں، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع بھی ممکنہ سکواڈ کا حصہ ہیں، عبدالصمد، وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی سٹاف بھی لاہور آئے گا، کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے حتمی سکواڈ کا انتخاب ہو گا۔

پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان ہو گا، میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ 15 جنوری سے لگایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے