اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

07 Jan 2026
07 Jan 2026

(لاہور نیوز) شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز  نے صوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور موقع پر موجود جوانوں کو موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایس پی ڈولفن نے ناکہ سگیاں، نیو راوی پل، شیراکوٹ اور محمود بوٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں کی چیکنگ اور ڈیوٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

 

 

ایس پی ڈولفن نے ای پولیس پوسٹ ایپ کے مؤثر استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے حکم دیا کہ تمام ڈی ایس پیز اپنے اپنے ناکوں پر جوانوں کے ہمراہ موجود رہیں تاکہ سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے