اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قیدی نمبر 804 گانے والے قوال فراز امجد کا ویڈیو مؤقف سامنے آ گیا

05 Jan 2026
05 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران متنازع گانا قیدی نمبر 804 گانے والے معروف قوال فراز امجد نے اپنا مؤقف واضح کر دیا۔

فراز امجد کا کہنا ہے کہ وہ منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق ہی قوالی پیش کر رہے تھے، محفل کے دوران ایک نامعلوم شخص سٹیج پر آ گیا جس نے بدتمیزی کی اور من پسند گانا گانے کے لیے دھمکیاں دیں یہاں تک کہ نتائج کی وارننگ بھی دی گئی۔

گلوکار نے کہا کہ ابتدا میں اس دباؤ کو نظرانداز کیا گیا تاہم تمام صورتحال کی ویڈیو شواہد موجود ہیں، محفل کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیے مجبوری میں وہ گانا پیش کیا جس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے ملک مخالف بغاوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے اور وہ اس کے خلاف جا ہی نہیں سکتے۔

ممزید برآں قوال فراز امجد نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اصل حقیقت جاننے کے لیے ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو ضرور دیکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے