اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایڈز کی جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کیا جائے، مریم نواز شریف

01 Dec 2025
01 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر عوامی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز کے مریض نفرت کے مستحق نہیں، بلکہ ہمدردی کے حق دار ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ایڈز ایک اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کیلئے سب کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ضروری ہے اور متاثرہ افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنایا جانا چاہئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کیلئے سرگرم معاشرے کی خدمات قابل ستائش ہیں اور حکومت ایڈز کے خاتمے کے اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ڈائیلاسز کیلئے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، دستیاب علاج اور جلد پتہ لگانے سے ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثرہ افراد کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے