اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

عدالت نے 23 دسمبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا اور اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

بعدازاں عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے