23 Nov 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزیدسخت کر دیا گیا، پولیس نے مختلف جرائم کی نصف سینچری کرنے والے پیشہ ور 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق تینوں ملزموں پرمجموعی طور پر 175سےزائدمقدمات درج ہیں، ملزمان کو بادامی باغ، نشتر اور ٹبی سٹی سےگرفتار کیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کےدوران ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں اور مختلف تھانوں کی پولیس کومطلوب تھے، ترجمان نے بتایا کہ ملزم سلمان 80، شہزاد 45، شان علی کیخلاف 50 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو مزید کاررورائی کیلئے تھانہ نشتر کالونی، بادامی باغ اور ٹبی سٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
