اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب

22 Nov 2025
22 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔

آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ​پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم نے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK-798 پر رپورٹ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف نجم نے رابطہ کرنے پر طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کیا تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور پرغائب ہونے کی صورت میں فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے