اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طالب علم ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا

20 Nov 2025
20 Nov 2025

(لاہور نیوز) 10 ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے ایک طالب علم کو ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بنا دیا گیا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم اقدام کیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے 10 ویں جماعت کے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر کو اپنے عہدے کا چارج ایک دن کے لیے سونپ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب کے رہائشی ابوذر نے میں دسویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایک دن کا وزیر تعلیم ابوذر سرکاری گاڑی پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو سرکاری افسروں نے ابوذر کا بھرپور استقبال کیا۔ کم وقت اور کڑی ڈیوٹی کے دوران ابوذر  نے متعدد سرکاری امور نمٹائے، ان کے زیرِ صدارت تعلیم سے متعلق مختلف اجلاس بھی ہوئے، اس کے علاوہ طالبعلم وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات اور اسکولوں میں سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ اس دوران انہوں نے افسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں طالبعلم وزیر تعلیم نے اسکالرشپ اسکیم، غریب بچوں کی فیس معافی، اساتذہ کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر مشاورت بھی کی، طالب علم وزیر تعلیم ابوذر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ محکمے کو چلانا آسان نہیں ،بہت ذمے داری والا کام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے