اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتی احکامات تک شہر کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہ کرنے کا حکم

19 Nov 2025
19 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں تعمیراتی کام سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات تک لاہور کے پارکوں میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا، پی ایچ اے کے وکیل پارک کا کچھ حصہ کنٹریکٹ پر دینے بارے دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں گے، پی ایچ اے وکیل بتائیں گے کہ کیا پارک کا کچھ حصہ کرائے پر دینا موزوں ہے یا نہیں۔

حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں برگد کا درخت کاٹے جانے بارے رپورٹ جمع کرائی، ممبر جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے