اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، شراب و منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی لیکر جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف برانڈ کی 320 بوتلیں شراب، کوکین اور چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتا تھا، مزید تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے خالی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس  نے ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی ایس پی غلام دستگیر کے مطابق شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے