اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فن قوالی کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 77 ویں سالگرہ

13 Oct 2025
13 Oct 2025

(لاہور نیوز) دنیائے موسیقی کے بادشاہ اور فن قوالی کے شہنشاہ، قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان کی آج 77 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان 1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انہوں  نے عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔

سروں کے شہنشاہ نے قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے، قوالی میں مغربی انداز متعارف کرایا، صوفیانہ کلام کو اس مہارت سے گاتے تھے کہ سننے والوں پر وجد طاری ہو جاتا، ان کی قوالی ’دم مست قلندر‘ کو عالمی مقبولیت حاصل ہے۔

نصرت فتح علی خان  نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پذیرائی ملی، ان کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے جس کے باعث ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا جبکہ ٹائم میگزین  نے 2006ء میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا۔

لیجنڈری گلوکار و موسیقار نصرت فتح علی خان  نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے، عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹیول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

موسیقی کی دنیا میں نئے انداز اپنانے اور قوالی کو مشرق سے مغرب تک مقبول بنانے والے استاد نصرت فتح علی خان  نے پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات اپنےنام کئے۔

پاکستانی میوزک کا یہ تابناک ستارہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 48 سال کی عمر  میں 16 اگست 1997ء کو ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا تھا لیکن وہ اپنی آواز اور موسیقی کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے