اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چائے پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین نے چائے کے استعمال سے صحت پر ہونےوالے اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق  ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ کیفین کا استعمال ہڈیوں کی صحت کے لیے کچھ زیادہ بہتر نہیں ہوتا۔مگر شواہد سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چائے میں موجود دیگر حیاتیاتی مرکبات کیفین سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرتے ہیں۔

مشاہداتی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ چائے کے استعمال سے جسم میں کیلشیئم کی سطح میں کمی نہیں آتی اور نہ ہی ہڈیوں کی کثافت گھٹتی ہے۔محققین کے خیال میں چائے میں موجود ورم کش خصوصیات سے ہڈیوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

کچھ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ درمیانی عمر کی خواتین اگر روزانہ ایک سے 3 کپ سبز چائے پیتی ہیں تو اس سے ہڈیوں کی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔بیشتر تحقیقی کام میں چائے پینے کی عادت کو ہڈیوں پر مثبت اثرات سے منسلک کیا گیا ہے۔

مگر ایسا کام مشاہداتی تھا تو اس کو ٹھوس طریقے سے ثابت کرنا بہت مشکل تھا۔اس حوالے سے چین سے تعلق رکھنے والے محققین نے ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا اور چائے سے ہڈیوں پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے جائزہ لیا کہ چائے پینے سے ہڈیوں کی کثافت میں بہتری آتی ہے یا وہ گھٹ جاتی ہے۔ہڈیوں کی صحت مند کثافت اس کی مضبوطی اور صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ جینیاتی طور پر زیادہ چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیوں کی کثافت میں اضافہ ہوتا ہے، خاص طور پر 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد میں۔محققین نے بتایا کہ تحقیق اس مفروضے کو غلط ثابت کیا گیا کہ چائے پینے سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں، درحقیقت یہ گرم مشروب ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔مگر یہ فائدہ ان افراد کو ہی ہوتا ہے جو جینیاتی طور پر چائے پینا پسند کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے