اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری، ملین ڈالرز کا فائدہ ہو سکتا ہے

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری سے 709 ملین ڈالر کے معاشی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان میں آنکھوں کی صحت کے فروغ کے لیے نئی عالمی تحقیق نے ایک اہم موقع کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 148 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان 5 سال تک تقریباً 709 ملین امریکی ڈالر کے معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔"انٹرنیشنل ایجنسی برائے تدارک نابینا پن ، فریڈ ہولو فاؤنڈیشن اور سیوا فاؤنڈیشن" کی جانب سے جاری کردہ ویلیو آف وژن رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ آنکھوں کی صحت میں سرمایہ کاری پاکستان کے لیے ایک بہترین فیصلہ ہے۔

رپورٹ چھ ترجیحی شعبے اجاگر کرتی ہے جیسے کمیونٹی اسکریننگ کے ذریعے جلد تشخیص کرتی ہے، فوری طور پر عینک کی فراہمی کو ممکن بناتی ہے۔ آنکھوں کی صحت کے عملے کی تربیت و ترقی  ممکن ہے، آنکھوں کی سرجری کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا، رسائی میں حائل رکاوٹوں (سفر، اخراجات اور سماجی داغ) کا خاتمہ ہوگا، موتیا کی سرجری کے معیار میں بہتری آئے گی .

انٹرنیشنل ایجنسی برائے تدارک نابینا پن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر ہالینڈ نے کہا کہ اس ورلڈ سائٹ ڈے پر ہم حکومتوں، کاروباری اداروں، سکولوں اور خاندانوں سب سے اپیل کرتے ہیں کہ آنکھوں کی صحت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ثبوت واضح ہے کہ بصارت میں سرمایہ کاری، دراصل مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے