12 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے سٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
