اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طیفی بٹ کی ہلاکت پرسی سی ڈی کامؤقف سامنےآگیا

11 Oct 2025
11 Oct 2025

(ویب ڈیسک) طیفی بٹ کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پرسی سی ڈی کا مؤقف سامنےآگیا، اشتہاری مجرم طیفی بٹ قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 1163/24 تھانہ چوہنگ میں درج تھا،ملزم10 اکتوبر کو قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پراترا،سی سی ڈی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ سے3 بجے کے قریب تحویل میں لیا، 11اکتوبر کی صبح سی سی ڈی کی ٹیم سنجرپور ضلع رحیم یار خان کےقریب پہنچی، کئی مسلح حملہ آوروں نے سی سی ڈی کی گاڑی کو روک کر اندھادھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کےتبادلے میں سی سی ڈی کا ایک اہلکار گولی لگنےسے شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکارکو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور گرفتار ملزم کو سی سی ڈی کی تحویل سے چھڑوا کرفرار ہو گئے۔

مقامی پولیس اورسی سی ڈی افسران کومطلع کیا گیا، فوری مدد طلب کی گئی، تقریباً5 بجے رحیم یار خان سی سی ڈی ٹیم نے2 مشکوک گاڑیوں کو دیکھا، سی سی ڈی نے مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔

سی سی ڈی ٹیم اورحملہ آوروں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تقریباً 20سے 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جائے وقوعہ پر ایک شخص شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔

جائے وقوعہ سے ملنے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ہلاک شخص کی شناخت خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے نام سے ہوئی۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے