06 Oct 2025
(لاہورنیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت ویمنز کے میچ کے دوران مچھروں نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا، بار بار میچ روکنا پڑا۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں مچھروں نے کھلاڑیوں کو خوب پریشان کیا، بیٹنگ کے دوران بھارتی بیٹرز بار بار مچھر بھگاتی نظرآئیں، کئی بار خلل آنے کے بعد میچ کے 34ویں اوور کے اختتام پر 15 منٹ کےلیے روک دیا گیا۔
پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے امپائرز کو شکایت کرنے پر منتظمین نے گراؤنڈ میں مچھر مار سپرے کروایا، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ہوا میں سپرے کرکے مچھر بھگانے کی کوشش کی۔دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔
