اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مفادِ عامہ کی درخواست دائر کرنا اور اس کی تیاری آسان کام نہیں ہوتا: لاہور ہائیکورٹ

06 Oct 2025
06 Oct 2025

لاہور (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ مفادِ عامہ کی درخواست دائر کرنا اور اس کی تیاری آسان کام نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پولیس آرڈر 2025 میں ترمیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ  نے کیا متفرق درخواست دائر کی ہے؟ جس پر میاں شاہد محمود ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ترمیمی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے دریافت کیا کہ ترمیمی درخواست کا نمبر کیا ہے؟ وکیل  نے جواب دیا کہ یہ متفرق درخواست نمبر تین ہے، ترمیم شدہ پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس پر چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ متفرق درخواست کا پہرہ دو پڑھیں اور بتائیں کیا آپ  نے ترمیم کیلئے عدالت سے اجازت لی ہے؟

وکیل  نے نکتہ اٹھایا کہ عدالت  نے گزشتہ سماعت پر ترمیم کی اجازت دی تھی اور اسی کے مطابق درخواست میں ترمیم کی گئی ہے، اگر کسی جگہ کمی بیشی رہ گئی ہو تو درست کر لی جائے گی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل  نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار  نے پہلے بھی ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کو ہٹانے کیلئے درخواست دائر کی تھی جو نمٹا دی گئی تھی، اب دوبارہ بغیر اجازت متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، وکیل نے بتایا کہ پہلی درخواست مختلف نوعیت کی تھی، اس میں ایڈیشنل آئی جی کے دو عہدوں کے خلاف استدعا کی گئی تھی، جبکہ اس نئی درخواست میں سی سی ڈی کے قیام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس  نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کوئی سرٹیفکیٹ لگایا ہے کہ یہ دوسری متفرق درخواست ہے؟ وکیل  نے جواب دیا کہ یہ عدالت میں پہلی متفرق درخواست ہے، دوسری عدالت کے آرڈر کی کاپی ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے ریمارکس دیئے کہ مفادِ عامہ کی درخواست دائر کرنا اور اس کی تیاری آسان کام نہیں ہوتا، درخواست گزار  نے کہا کہ یہ رٹ آف کووارنٹو ہے، جس کیلئے میرا متاثرہ فریق ہونا ضروری نہیں۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت  نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے