اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، آزاد کشمیر کے کامیاب مذاکرات پر بریفنگ

04 Oct 2025
04 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جہاں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم  نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر بھی میاں نواز شریف کو جامع بریفنگ دی جس سے پارٹی قیادت کو ملکی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کل ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی خصوصی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوں گے، اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

دوسری جانب ملائیشین وزیرِاعظم  نے میاں محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی، لیکن نواز شریف نے اپنی مصروفیات کے باعث اس دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر دورہ کرنے کی بات کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے