اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور کی منظوری

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(ویب ڈیسک) شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے تحت یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت 664 کنال اراضی پر گرین کوریڈور تعمیر کیا جائے گا، 3 کنال سے 8 کنال تک ریلوے ٹریک کیساتھ ساتھ 30 سائٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، اس منصوبے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ پارکس، اوپن جم، واک ویز، چلڈرن پلے ایریاز، باؤنڈری فینسز اور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہوں گے۔

منصوبے کو 4 مختلف فیز میں مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل دو سال میں متوقع ہے۔

موجودہ حالات میں پی ایچ اے لاہور کے پاس گرین کوریڈور جیسا میگا پراجیکٹ واحد منصوبہ ہو گا، منصوبے کا پہلا پیکیج ، شاہدرہ سے ریلوے سٹیشن اور دوسرا پیکیج ریلوے سٹیشن تا والٹن ہو گا، تیسرا پیکیج والٹن سے کوٹ لکھپت ، چوتھا پیکیج کوٹ لکھپت سے رائیونڈ سٹیشن تک ہو گا۔

یہ منصوبہ 2018 سے بجٹ میں شامل تھا لیکن اب تک اس پر کام شروع نہیں ہو سکا تھا، چند روز قبل پی اینڈ ڈی نے اس منصوبے کے ڈیزائن اور فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے