اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مرکزی مسلم لیگ لاہور کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ٹن امدادی کھیپ روانہ

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ہزار خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے 300 ٹن خوراک اور ضروری سامان روانہ کیا گیا۔

تقریبِ روانگی میں مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق پاکستان کے صدر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، وسطی پنجاب کے صدر چوہدری حمید الحسن گجر اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی سمیت دیگر  نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت مرکزی مسلم لیگ کا اولین فریضہ ہے، ہم سیاست نہیں بلکہ خدمت کے ذریعے عوام کے دل جیتنے آئے ہیں۔ اب تک 25 لاکھ لوگوں کو کھانا کھلایا جا چکا ہے، 22 لاکھ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ آئندہ متاثرہ خاندانوں کو مکانات اور کسانوں کو زمین، بیج اور کھاد مہیا کی جائے گی۔

رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک متاثرہ خاندان اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹتے، امدادی سلسلہ جاری رہے گا اور مرکزی مسلم لیگ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے