اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب کی شہید میجر عدنان، کیپٹن تیمور کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شہید میجر عدنان اسلم اور شہید کیپٹن تیمور حسین کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

گورنر سلیم حیدر خان نے شہید میجر عدنان اسلم کی والدہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے جس طرح خوارج کا مقابلہ کیا پوری دنیا نے ان کی جرات کو دیکھا،شہداء کی فیملیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی فیملیوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے