اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

01 Sep 2025
01 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کے جلد رخصت پر جانے کے باعث سماعت نہ ہو سکی، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواستوں کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ بانی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت موجود تھے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ فاضل جج کے میڈیکل لیو کے باعث سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، بانی کے طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈ کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے