اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے 65 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 65 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے۔

پی سی بی کی جانب سے 20 کھلاڑیوں کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس کی مدت جولائی 2025 تا جون 2026 مقرر کی گئی ہے، 65 کھلاڑیوں میں 6 انٹرنیشنل، 23 انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہیں۔

ان کرکٹرز کا انتخاب نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کے ممبران اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیا ہے جس میں کارکردگی، ٹیلنٹ اور پوٹینشل کو مدنظر رکھا گیا ہے، مزید کھلاڑی اچھی پرفارمنس سے کنٹریکٹ حاصل کر سکیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے