اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کنفرم، 25 کروڑ کی گرانٹ منظور

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہورنیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے باقاعدہ خط جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت 25 کروڑ روپے پرو ہاکی لیگ کے لیے دے گی، اس حوالے سے پی ایس بی نے خط پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو بجھوا دیا ہے۔اس خط کے بعد اب پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق ہوگئی ہے۔

پرو ہاکی لیگ کے لیے زبانی فنڈنگ کے بعد پی ایچ ایف حکام کو تحریری شکل میں ضمانت کی ضرورت تھی جو اس خط کے ذریعے مل گئی ہے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے جاری ہوں گے، حکومت کی طرف سے نیشنل یوتھ گیمز کے لیے پندرہ کروڑ فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، نیشنل یوتھ گیمز سات ستمبر سے اسلام آباد میں شیڈول ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے