اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی، تن سازوں کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے، گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراست علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔

قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا، تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے گئے۔

اس موقع پر طارق حسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تن سازوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، حکومت کو ان باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے