اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ

23 Aug 2025
23 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شاندار 10 سال مکمل ہونے پر ایک اعلیٰ معیار کی دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فلم عالمی معیار کے مطابق تیار کی جائے گی جس میں 2016 سے 2025 تک کے پی ایس ایل کے یادگار سفر، کامیابیوں، چیلنجز اور تاریخی لمحات کو محفوظ کیا جائے گا۔

دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کے آغاز، دبئی میں کھیلے گئے ابتدائی سیزنز اور پھر آہستہ آہستہ لیگ کے مکمل طور پر پاکستان منتقلی کے عمل کو تفصیل سے بیان کیا جائے گا، خاص طور پر ان مشکلات کا ذکر ہو گا جن کا سامنا غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے اور سکیورٹی خدشات کے دوران کیا گیا۔

فلم میں کورونا وائرس کے دوران پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز، ملتوی میچز، بائیو سکیور ببلز اور اس مشکل دور میں لیگ کو جاری رکھنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم نہ صرف شائقین کرکٹ کیلئے ایک تاریخی تحفہ ہو گی بلکہ اس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح پی ایس ایل نے دنیا کی بہترین لیگز میں اپنی جگہ بنائی اور کیسے پاکستانی کرکٹ کو نئی زندگی ملی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس پروجیکٹ کیلئے شہرت یافتہ اور تجربہ کار فلم ساز کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ اس تاریخی سفر کو عالمی معیار  کے مطابق محفوظ کیا جا سکے۔

اس پروجیکٹ کی نگرانی اور تیاری کیلئے بورڈ کی جانب سے ابتدائی مشاورت کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی فلم کی تیاری کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے