اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز کی پہلی فتح، بنگلا دیش کو شکست

15 Aug 2025
15 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 227 رنز سکور کئے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے خواجہ نافع  نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 اور یاسر خان  نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ عبدالصمد 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش اے ٹیم 17ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان شاہینز کی جانب سے فیصل اکرم اور سعد مسعود  نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے