03 Aug 2025
(لاہور نیوز) چائنہ سکیم کے علاقے میں سائن بورڈ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، بادامی باغ کے علاقے سے گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چائنہ سکیم کے علاقے میں سائن بورڈ گر گیا،ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے کمرے کی چھت مٹی اور لکڑی کے بالوں کی بنی تھی ، ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں، حادثے میں زخمی شخص کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
دوسری جانب بارش اور تیز آندھی کے باعث راوی روڈ پولیس چوکی سبزی منڈی کی دیوار گر گئی، انچارج چوکی سمیت عملہ بال بال بچ گیا، آندھی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ درخت جڑ سے اکھڑ کر دیوار پر گر گیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش آیا۔
