اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی : بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

02 Aug 2025
02 Aug 2025

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب میو نے خود مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس پی نے فوری کارروائی کرنے پر ڈیفنس سی پولیس ٹیم اور ایس ایچ او رضا عباس کو شاباش بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے