اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: جعلی پولیس مقابلے کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی گئی

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہری مختار احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار الفت بی بی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے شوہر مختار احمد کو سی سی ڈی سرگودھا پولیس  نے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ دونوں جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

درخواست گزار  نے الزام عائد کیا کہ مختار احمد مختلف مقدمات میں ضمانت پر تھا، تاہم پولیس نے اس کے باوجود اسے حراست میں  لے لیا، مزید خدشہ ظاہر کیا گیا کہ مختار احمد کو ممکنہ پولیس مقابلے میں قتل کیا جا سکتا ہے۔

الفت بی بی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سی سی ڈی پولیس کو ممکنہ جعلی پولیس مقابلے سے روکا جائے اور اس کے شوہر کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔

دورانِ سماعت ایس پی سی سی ڈی ناصر عباس  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مختار احمد کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج ہیں اور وہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ چونکہ متعلقہ شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اس لئے بازیابی کی درخواست غیر ضروری ہے، عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے