(لاہور نیوز) سی سی ڈی کے شہر میں مزید دو مبینہ مقابلے، 2 زیر حراست ملزمان مارے گئے۔
سی سی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ملزم صالح مسیح کو کاہنہ کے علاقے میں ریکوری کیلئے لے جارہے تھے،ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا،ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت سنگین ورداتوں میں ملوث تھا، ملزم چونگی امر سدھو لاہور کا رہائشی تھا۔
دوسرے واقعہ میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم مشتاق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔
سی سی ڈی ذرائع نے بتایا کہ مشتاق احمد کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا ،اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ، ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ،ہلاک ملزم ریکارڈ یافتہ تھا اور ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ، پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔
