24 Jul 2025
(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس یونین کونسل والی گلی میں گھر کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو کے مطابق اطلاع ملنے پر ملبے تلے سے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، گھر کی چھت لکڑی کے بالوں اور مٹی سے بنی ہوئی تھی جو کہ خستہ ہال ہونے کے باعث زمین بوس ہو گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک بچی اور خاتون شامل ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
