اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس اور کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی کے دو مبینہ پولیس مقابلے، ڈیفنس اور کاہنہ میں دو زیر حراست ملزمان مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، مارے گئے ملزم کی شناخت انور ملنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کو اہلکار ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان کے ساتھیوں  نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم انور ملنگی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم تین درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اور اہم مجرم کی گرفتاری کی راہ ہموار ہوئی ہے جس سے شہر میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں کے قریب دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں بھی زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم سلیم مسیح گلبرگ پولیس سٹیشن میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کو برآمد گی کے لئے جھڈو گاوں لایا گیا، جہاں خالی پلاٹ سے موٹرسائیکل برآمد کروائی گئی۔

پولیس واپس جانے لگی تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس محفوظ رہی البتہ زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے